ہیلتھ ڈسک، (۔اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گڑ صحت کے لیے فائدے مند ہے، لیکن جدید کھانے پینے میں اسکے لیے زیادہ جگہ نہیں ہے۔ ایسے میں ممکن نہیں کہ سال بھر اسے اپنی خوراک کا حصہ بنایا جاسکے، لیکن سردیوں کے موسم میں یہ اور بھی فائدے مند ہوجاتا ہے۔
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ گڑ گنے کے رس سے بنایا جاتا ہے۔ جسے عربی میں فارلیذ، فارسی میں قندسیاہ بنگالی میں گڑاورانگریزی میں: Jaggeryکہا جاتا ہے۔ گڑ نا صرف بیماریوں ، بلکہ کئی طرح کے انفکیشن سےبھی بچاتا ہے۔ گلے میں خراش ہے تو گڑ اور ادرک کو ملا کر کھائیں۔ ایوروید کے مطابق گڑ خون کی کمی ہونے سے بچاتا ہے۔ یہ کسی اینٹی بائیوٹک کی طرح کام کرتا ہے۔ اسکی تاسیر گرم ہے۔ جانیں اسکے دیگر فائدے۔
سردیوں میں ملے گی راحت
دن میں ایک بار شکر کے مقام پر گڑ کی چائے پیئیں۔ اس سے جسم میں گرمی بنی رہے گی۔ اگر سردی لگاتار بنی ہوئی ہے تو گڑ، ادارک اور تلسی کے پتوں کا رس بناکر پی کر سو جائے۔ صبح راحت محسوس ہوگی۔ یہ گلے اور پھیپھڑوں کے انفکیشن سے بچاتا ہے۔ ساتھ ہی جن لوگوں میں ناک کی الرجی ہوتی ہے۔ انکے لیے گڑ کسی دوا سے کم نہیں ہے۔
کھانسی کو رکھتا ہے دور
اس موسم میں گڑ اور تل سے بنی کئی چیزیں ملتی ہے۔ ان دونوں کی فطرت گرم ہے۔ گڑ کھانے کے بعد اوپر سے دودھ پی لیا جائے تو سردی۔زکام اور کھانسی میں راحت ملتی ہے۔ یہ جسم سے نقصان دہ ٹاکسن کو باہر کردیتا ہے۔ اس سے جلد صحت مند رہتی ہے۔ چہرے ر نکھار آتا ہے اور پھوڑ۔پھونسی نہیں ہوتے ہیں۔ گڑ میں فاسفورس ہوتا ہے، جو ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے۔ اس سے ٹھنڈ میں ہونے والے جوڑوں کے درد سے راحت ملتی ہے۔ ساتھ ہی پٹھوں میں بھی مضبوطی رہتی ہے۔ گڑ سے آئرن کی کمی پوری ہوتی ہے۔ یہ میگنیشیم کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔
ہاضمے کے نظام کو بناتا ہے مضبوط
گڑ ہاضمے کے نظام کو مضبوط بناتا ہے، اسکے باقاعدہ استعمال سے گیس، بدہضمی اور ایسیڈیٹی جیسی بیماریوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔ یہ آنکھوں کی روشنی سدھارتی ہے۔ سردی کے موسم کا اثر بلڈ پریشر پر پڑتا ہے۔ اگر ان دنوں میں باقاعدہ طور سے گڑ کا استعمال کیا جائے تو بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھا جاسکتا ہے۔
پیریڈس کے درد میں راحت
خواتین کے لیے گڑ خاص طور پر فائدے مند ہے۔ روز تھوڑی مقدار میں گڑ کھایا جائے تو اس سے پیریڈس کے دوران پیٹ درد اور سر درد سے نجات ملتی ہے۔ جن لوگوں کو دمہ کی بیماری ہے، وہ گڑ کھائیں، راحت ملے گی۔ ٹھنڈ کی وجہ سے کان میں درد ہورہا ہے تو گڑ میں تھوڑا گھی ڈال کر کھائیں، فوری فائدہ ہوگا۔
گڑ کا استعمال کرتے وقت برتیں یہ احتیاطیں
گڑ بہت فائدے مند ہے، لیکن اسکا استعمال کرتے وقت کچھ احتیاط برتنی بھی ضروری ہے۔ جیسے زیادہ گڑ کھانے سے وز بڑ سکتا ہے۔ 100 کلوگرام گڑ میں 385 کیلوری ہوتی ہے۔ اس لیے اتنا ہی استعمال کریں جتنا ہضم کرسکیں۔ گڑ کھانے سے ظاہری طور پر جسم میں بلڈ شوگر کی مقدار بڑھتی ہے، اس لیے ذیابطیس کے مریض ہوشیار رہے۔ اگر گڑ خراب ہے تو اسکے استعمال سے بچوں کے پیٹ میں کیڑے ہوسکتے ہیں۔ کئی لوگوں کو گڑ کی وجہ سے پیٹ میں گرمی ہوجاتی ہے اور دست لگ جاتے ہیں، ایسے لوگ احتیاط سے اسکا استعمال کریں۔