نئی دہلی،24اگسٹ(اردوپوسٹ) ایکٹر پربھاس اور شردھا کپور کی آنے والی فلم ساہو کو لیکر فینس میں کافی پرجوش ہے- اس فلم کے ٹریلیر نے ہی صاف کردیا کہ ناظرین کو فلم میں زبردست ایکشن دیکھنے کو ملے گا- اس فلم کا حالیہ ریلیز گانا یوٹیوب پر کافی وقت پر نبمر 1 پر ٹرینڈ کرتا رہا- اس گانے میں پربھاس کے ساتھ انکی ہیروئین شردھا کپور نہیں بلکہ جیکلین کافی ہاٹ انداز میں ڈانس کرتے نظر آئی- جیکلین کے اس گانے کی کافی بحث ہے اور ان دونوں کی کیمسٹری بھی گانے میں کافی مزیدار لگ رہی ہے-
لیکن آپ نے اس گانے کے ساتھ پچھلے کچھ دنوں سے جیکلین اپنی فیس کو لیکر بھی بحث میں ہے- رپورٹس کی مانیں تو جیکلین نے پربھاس کے ساتھ صرف ایک گانا کرنے کے لیے پورے 2 کروڑ روپے لیے ہیں- اس گانے کو ریپر بادشاہ نے بتایا اور اسے بادشاہ اور نیتن موہن نے اپنی آواز دی ہے- گانے میں پربھاس کا ایک بے حد الگ انداز نظر آرہا ہے- بیڈ بوائے ٹائیٹل والے اس گانے میں پربھاس بیڈ بوائے بنے ہی نظر آرہے ہیں-
بتادیں کہ پربھاس اور شردھا کپور اسٹارر فلم ساہو کو لیکر کافی امیدیں لگی ہوئی ہے-اس فلم کے ذریعہ پربھاس کا بالی ووڈ ڈیبیو بھی مانا جارہا ہے- فلم میں زبردست ایکشن اور اسپیشل ایفکٹس دیکھنے وک ملنے والے ہیں- یہ فلم 30 اگسٹ کو ریلیز ہونے جارہی ہے-