ایکٹنگ کے میدان میں اترے کرکٹر عرفان پٹھان ، اس فلم سے کریں گے فلمی شروعات

اسپورٹس ڈسک،15 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آل راؤنڈر کرکٹر عرفان پٹھان اب ایک نئی انگیز شروع کرنےجارہے ہیں۔ مگر یہ انگیز کرکٹ کے میدان میں نہیں بلکہ سلور اسکرین پر ہوگی۔ عرفان اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں۔ عرفان کی فلمی انگیز تامل فلم سے شروع ہوگی۔ حالانکہ ابھی فلم کا کوئی نام نہیں رکھا گیا ہے۔ اس فلم میں لیڈ رول ساؤتھ کے سپر اسٹار وکرم نبھائیں گے۔ عرفان فلم میں ایک اہم رول میں نظر آئیں گے۔

اس فلم کی ہدایت اجے گاناموتھو کررہے ہیں۔ جنہوں نے اس خبر کو ٹیوٹر پر شیئر کیا ہے۔ ٹیوٹ کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ جس میں عرفان کے کرکٹ کیریئر پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ بیگ راؤنڈ میں آئی پی ایل میچوں کے دوران بجنے والی دھن اور کنٹری سنائی دیتی ہے۔

معلومات کے مطابق عرفان نے اپنے کیریئر میں 173 میچ کھیلے ہیں اور 301 وکٹ لیے ہیں۔ انکا اوسط 26.51 کہا ہے۔ جبکہ بولنگ اوسط 28.02 رہا ہے۔ معلومات کے مطابق عرفان کی ڈیبیو ایک اسٹائلش ایکشن فلم ہوگی۔ اجے نے لکھا ہے کہ انہیں عرفان کو نئے انداز میں پیش کرنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔ اب وقت ہے کچھ زبردست ایکشن کا۔

ٹی وی کمرشلس میں عرفان کئی بار ایکٹینگ کرچکے ہیں۔ مگر بڑے پردے پر اداکاری کرنےکا انکا یہ پہلا موقع ہے۔ کرکٹ ریٹائرمنٹ لینے کے بعد عرفان میچوں کے دوران اکثر کمنٹری کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اسکے علاوہ وہ جموں و کشمیر کرکٹ بورڈ سے بطور کوچ اینڈ منٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں۔ فلم انڈسٹری سے جوڑواں کی بات کریں تو عرفان 2015 میں ڈانس ریالٹی شو جھلک دیکھلا جا میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔ 34 سالاہ عرفان نے 2016 میں حیدرآباد کی ماڈل صفا بیگ سے شادی کی تھی۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

ویسے کرکٹ اور سینما کا رشتہ کافی پرانا رہا ہے اور پہلے بھی کئی کرکٹرس ایکٹینگ میں قسمت آزما چکے ہیں۔ حالانکہ انکی کامیابی کا رشتہ بہت کم رہا ہے۔ بگ باس میں حصہ لینے کے بعد کرکٹر سری سنت بھی گلیمر کی دنیا میں پیر جمانے کی کوشش کررہے ہیں۔ کئی سال پہلے کرکٹر اجے جڈیجہ نے فلموں میں کیریئر کی شروعات کی تھی۔