ایران نے انسٹاگرم اسٹار کو کیا گرفتار، لگتی ہے انجیلینا جولی کا خوفناک ورژن

ویب ڈسک،8اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) ہالی ووڈ ادادکارہ انجلیناجولی سے ملتی جلتی شکل والی انسٹاگرام اسٹار کو توہین مذہب کے الزام میں ایران نے گرفتار کرلیا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sahar Tabar (@sahartabar_officialx) on

گارڈین کے مطابق سحر طبر نام کی خاتون کو ثقافتی جرم اور سماجی اور اخلاقی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ سحر نے کاسمیٹک سرجری کے ذریعہ اپنے چہرے کو بدل دیا تھا۔ جسکے بعد وہ انجیلینا جولی کا خوفناک چہرہ لگنے لگی۔ وہ اپنی فوٹو فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی شیئر کرتی ہے۔
خبر کے مطابق اس پر توہین مذہب ، تشدد بھڑکانے، غلط طریقے سے پیسہ کمانے اور نوجوانوں کو بدعنوانی کے لیے متاثر کرنے کا الزام لگا ہے۔

غور طلب ہے کہ ایران میں صرف انسٹاگرام کااستعمال کرنے کی اجازت ہے، جبکہ فیس بک اور ٹیوٹر پر پوری طرح پابندی ہے۔
آپ کو بتادیں کہ سحر طبر پچھلے سال اس وقت سرخیوں میں آگئی تھی جب انہوں نے پلاسٹک سرجری کے بعد انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے چہرے کی کئی تصویریں پوسٹ کی تھی۔
اس وقت خبریں آئی تھی کہ سحر نے انجیلینا جولی جیسا دیکھنے کے لیے 50 پلاسٹک سرجری کراوائی۔ یہی نہیں دعوی کیا جارہا ہے تھا کہ اس نے ایک اسپیشل ڈائٹ پلان کے تحت 40 کلو وزن بھی کم کیا تھا۔