ٹرول ہورہی ہے عامر خان کی بیٹی ایرا خان

نئی دہلی،27اگسٹ(ایجنسی) مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے بھلے ہی اب تک بالی ووڈ میں ڈیبیو نہیں کیا لیکن وہ آئے دن سرخیوں میں چھائی رہتی ہے- حال ہی میں خبر آئی تھی کہ ایرا ڈائریکشن میں ڈیبیو کرنے جارہی ہے- گذشتہ دنوں انکا پہلا فوٹو شوٹ بھی کافی بحث میں رہا- لیکن اب وہ سوشل میڈیا پر ٹرول ہورہی ہے- وجہ سے انکا ایک لیٹسٹ ویڈیو جس میں وہ ایک بلیک ڈریس پہنے نظر آرہی ہے-

کل دیر رات سامنے آئے اس ویڈیو میں ایرا کسی ایونٹ میں شرکت کرنے جاتی دیکھ رہی ہے- انکے ساتھ انکی ایک دوست بھی ہے- ویڈیو میں ایرا نے بلیک ڈریس پہنی تھی اور ایسا لگ رہا تھا کہ وہ کسی تھریلر لڑکی کا لک کیری کیے ہوئے ہو- اس ڈریس کے ساتھ ایرا نے ریڈ لیپسٹک اور بلیک ایونجرس شوز بھی پہنا تھا- اب لوگ سوشل میڈیا پر انکے لک کو لیکر کئی طرح کی باتیں کررہے ہیں-