آئی پی ایل میں اچھے مظاہرے کے باوجود دھونی کے یے ٹیم انڈیا میں واپسی مشکل: ہربھجن

ہربھجن سنگھ

اسپورٹس ڈسک،17جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مہندر سنگھ دھونی کے مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیوں کے درمیان اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ اگر وہ آئی پی ایل میں چنئی سپرکنگس کی طرف سے شاندار مظاہرہ کرتے ہیں تب بھی انکے پھر سے ہندوستانی ٹیم میں کھیلنے کے امکانات نہیں ہے۔ آج ہی دھونی کو بی سی سی آئی نے اس سال کے کنٹراکٹ لسٹ سے باہر کیا ہے۔

پچھلے سال اے کیٹیگری میں تھے دھونی

بعد میں بی سی سی آئی کی طرف سے بیان دیا گیا کہ اس لسٹ سے کسی کھلاڑی کا مستقبل طے نہیں ہوتا ہے ۔ دھونی کے پاس ابھی تک بھی موقع ہے کہ وہ اچھا مظاہرہ کرکے خود کے لیے ٹیم میں جگہ بنا سکتے ہیں۔ بتادیں کہ پچھلے سال دھونی کنٹراکٹ لسٹ میں اے کیٹیگری میں شامل کیے گئے تھے۔

دھونی آئی پی ایل کی تیار کررہے ہونگے ۔ ہربھجن

جب ہربھجن سے پوچھا گیا کہ کیا دھونی ورلڈ ٹی 20 میں کھیلیں گے، کیونکہ انہوں نے پراکٹس شروع کردی ہے۔ اس پر ہربھجن نے کہا، مجھے نہیں لگتا کہ وہ پھر ہندوستان کے لیے کھیلیں گے، کیونکہ انہوں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ وہ 2019 ورلڈ کپ تک ہی کھیلیں گے، وہ آئی پی ایل کی تیاری کررہے ہونگے۔

آئی پی ایل میں مظاہرے کے باوجود دھونی کی راہ مشکل ۔ ہربھجن

ہربھجن سے جب پوچھا گیا کہ دھونی کے پاس آئی پی ایل میں اچھے مظاہرے کے بعد ہندوستان کی ورلڈ ٹی 20 ٹیم میں جگہ بنانے کا موقع ہوگا تو انہوں نے کہا، مجھے پورا بھروسہ ہے کہ دھونی کا آئی پی ایل میں مظاہرہ شاندار ہوگا۔ لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اگر وہ آئی پی ایل میں اچھا مظاہرہ کریں گے تو بھی وہ ہندوستان کے لیے کھیل پائیں گے۔