آئی پی ایل 2020:نیلامی کے لیے شارٹ لسٹ ہوئے 332 کھلاڑی

اسپورٹس ڈسک،13 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 12ویں ایڈیشن کے لیے ہونے والی نیلامی میں 332 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ آئی پی ایل 2020 کے لیے اس بار کولکتہ میں 19 ڈسمبر کو لیگ کی آٹھ فرنچائز اپنی اپنی ٹیموں میں باقی بچے جگہوں بولی لگائے گے۔ اس لیگ میں انٹری کرنے کے اردادے سےاس بار 997 کھلاڑیوں نے اپنے نام رجسٹرڈ کرائے تھے۔ ان ناموں میں آٹھ فرنچائز نے ان کھلاڑیوں میں اپنے پسندیدہ کرکٹرس کے نام دیئے تھے۔ جنکے بعد 332 ناموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ اس بار نیلامی میں کل 73 خالی جگہوں کو بھرا جانا ہے۔

اس بار بولی کا سب سے ریزرو بیس پرائز 2 کروڑ ہے۔ جس میں 7 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہے۔ 2 کروڑ کی سیلب میں کوئی بھی ہندوستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ ان 7 غیر ملکی ناموں میں پیٹ کمنس ، جوش ہیزل ووڈ ، کرس لین ، مچل مارش ، گلن میکسویل ، ڈیل اسٹین اور انجیلو میتھیوز شامل ہیں۔ اس نیلامی میں ریزور بیس پرائز کے تحت سب سے ملنی سلیب ہندوستانی کھلاڑی کی بات کریں تو رابن اتھپاکا نام ہے۔ نیلامی کی دوسری سب سے مہنگی ریزرو پرائز سلیب 1.5 کروڑ میں شامل ایک واحد نام ہے۔