ستمبر میں لانچ ہوگا اپیل کا نیا آئی فون 11، یہ ہونگے فیچرس

ٹیکنالوجی،2 ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) پریمیم اسمارٹ فون ساز کمپنی اپیل اینک کی طرف سے 10 ستمبر کو ایک ایونٹ منعقد کرنے جارہی ہے- اس اسپیشل ایونٹ کو منعقد کیلی فورنیا کے اسٹیو جابس تھیٹر میں کیا جائے گا- امید کی جارہی ہے کہ اس ایونٹ میں کمپنی کی طرف سے آئی فون کے نئے ماڈلس کو لانچ سے پردہ اٹھایا جائے گا- کمپنی کی طرف سے اس ایونٹ کا میڈیا ایونٹ بھی بھیج دیا گیا ہے-، تھیٹر میں ایونٹ کی شروعات 10 ستمبر کو صبح 10 بجے سے ہوگی-

انڈیا میں اپیل کے ایونٹ کو رات 10:30 بجے سے لائیو دیکھ سکیں گے- اس سے پہلے ڈیولپرس کو “آئی او اس 13 بیٹا 7 ریلیز میں 10 ستمبر کی تاریخ ملی تھی- امید کی جارہی ہے کہ اپیل اس ایونٹ میں آئی فون کے تین نئے ماڈل لانچ کیے جائیں گے- میڈیا میں لیک ہوئی معلومات کے مطابق اپیل کی طرف سے اس اسپیشل ایونٹ میں 10 ستمبر کو آئی فون 11، آئی فون 11 پرو اور آئی فون 11 پرو میکس کو لانچ کیا جاسکتا ہے-