فلمی ڈسک،27نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی سینما انڈسٹری کے لیے یہ سال بے حد خاص رہا اور انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز 2019 میں ہندوستانی دو ویب سیریز کو نامزدگی ملی تھی۔ ہندوستانی او ٹی ٹی سیریز لسٹ اسٹوریز اور سیکٹریڈ گیمز ان ایوارڈس میں نامزد ہوئے۔ حالانکہ یہ دونوں ہی سیریز کوئی ایوارڈ اپنے نام نہیں کرپائے۔
کوئی بھی ایوارڈ نہ جتنے کی وجہ سے ان فنکاروں کے ہاتھ مایوسی ضرور لگی ہے۔ لیکن اس دوران اداکارہ دیا مرزا انکا حوصلہ افزائی کرتی نظر آئی۔ دیا نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بے حد خاص پیغام شیئر کیا ہے۔
دیا مرزا نے لکھا، ان گلی بوائز نے شاندار مظاہرہ کیا۔ لسٹ اسٹوریز کی ٹیم کو نیک تمنائیں ۔ آپ کی نامزدگی ہی آپ کی جیت ہے۔ آپ کو ایسے ہی اور بھی کئی نامزدگی ملے۔ اسکے لیے نیک تمنائیں۔
آپ کو یہاں بتادیں کہ ایوارڈز میں ہندوستان سے جوڑے صرف ایک ہی فنکار جیت حاصل کرپائے ہیں۔ سیریز میک مافیا میں نواز الدین صدیقی بھی فیچر ہوئے تھے اور اس سال گالا میں بیسٹ ڈرامہ سیریز کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔
اس ایوارڈ کو حاصل کرکے نوازالدین صدیقی خاص خوش نظر آئے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی ظاہر کی۔ انہوں نے لکھا، بین الاقوامی ایمی ایوارڈس گالا میں یہ خوبصورت ٹرافی پاکر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ میرے سب سے پسندیدہ ہدایتکار جیمز واٹکنز کو میک مافیا میں انکے شاندار کام کے لیے نیک تمنائیں۔
ان کیٹیگریز میں ملا تھی نامزدگی
ہندوستان کو بیسٹ ٹی وی مووی/منی سیریز ، بیسٹ ڈاکومنٹری ، بیسٹ نان۔اسکرپٹیڈ انٹرٹیمنٹ اور بیسٹ اداکارہ ان ڈرامہ سیریز میں نامزدگی ملی تھی۔ اس میں سیف علی خان کی سیکریڈ گیمز، کو بیسٹ ڈرامہ کیٹیگری میں نامزد کیا گیا تھا اور وہیں نیٹ فلکس کی لسٹ اسٹوریز کو بیسٹ منی سیریز کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
اس دوران میک مافیا نے جہاں سیکریڈ گیمز کو پچھے کیا وہیں کرن جوہر کی لسٹ اسٹوریز کو آسٹریلیائی سیف ہاربر سے شکست ملی۔