اس ملک میں ملا کیڑے کھانے والا دنیا کا سب سے بڑا ‘لاشا پھول’

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دنیا کا سب سے بڑا پھول اس وقت انڈونیشیا کے سماترا کے جنگولوں میں کھلا ہوا ہے۔ یہ پھول چار مربع فٹ میں پھیلا ہوا ہے۔ اس پھول کو Rafflesia رافلیسیا کہتے ہیں۔ ویسے اسے لاشا پھول Corpse Flower کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ کیونکہ یہ سڑے ہوئے لاشا کی طرح بدبو دیتا ہے۔
سال 2017 میں سماترا کے ہی جنگلوں میں تین مربع فٹ میں پھیلا ہوا 12 کلو کا رافلیسیا پھول ملا تھا۔ لیکن اس بار کھلا ہوا پھول 2017 کے پھول سے کافی زیادہ بڑا ہے۔
رافلیسیا ایک پرجیوی پلانٹ ہے۔ اس سے کافی بدبو آتی ہے۔ کیونکہ یہ کیڑے مکوڑے کھاتا ہے۔ جو بھی کیڑا اسکی بدبو سے کھینچ کر اسکے انددر بیٹھتا ہے وہ فوری مرجاتا ہے۔ پھر اسکی سڑے ہوئے جسم سے نکلنے والی بدبو اس پھول کے بدبو سے مل جاتی ہے۔
اس پھول کے پودے کی خاصیت ہے کہ اس میں کئی پتی یا جڑ نہیں ہوتی ہے۔ یہ اپنا کھانا ۔ پانی دوسرے پودوں سے لیتا ہے۔ اسکے کپ کے سائز کی چادر میں موجود بدبو کیڑے پتنگوں کو اپنی طرف راغب کرتی ہے۔ جیسے ہی وہ پھول کے اندر گھوستے ہیں انکی موت ہوجاتی ہے۔

یہ پھول سال کے کچھ مہینے ہی کھلتا ہے۔ اسکے کھیلنے کی شروعات اکتوبر سے ہوتی ہے۔ اسکے بعد مارچ تک یہ پوری طرح سے کھلتا ہے۔ لیکن اسکی زندگی بہت چھوٹی ہوتی ہے۔ یہ جلد مرجاتا ہے۔ اس پھول کو لوئس ڈیسچیمپس نے 1791 سے 1794 کے درمیان جاوا میں دریافت کیا جاچکا ہے۔ یہ پھول انڈونیشیا ، تھائی لینڈ ڈ ملائیشیا جیسے ممالک میں پایا جاتا ہے۔