اسپورٹس ڈسک،21نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ 61 رن سے جیت کر ویسٹ انڈیز کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-5 سے ہرادیا – ہندوستان کے لیے ویدا کرشنا مورتی نے ناٹ آوٹ 57 اور جیمیما راڈرگ نے 50 رن کی نصف سنچریاں کھیلی، دونوں نے تیسرے وکٹ کے لیے 117 رن بنائے اور جیت میں اہم رول ادا کیا-
ہندوستانی خواتین ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 3 وکٹ پر 134 رن بنائے، ہندوستانی خواتین ٹیم کے دو وکٹ چوتھے اوور میں 17 رن پر گر گئے تھے- شیفالی ورما نو اور کپتان سمرتی مندھانا سات رن بناکر آوٹ ہوگئے-
پھر راڈرگ نے 56 گیندوں میں 50 رن بنائے جبکہ کرشنا مورتی نے 48 گیندوں میں اپنی انگیز میں چار چوکے لگائے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 20 اوور میں 7 وکٹ پر 73 رن بنا سکی- اسکے آدھے بلے باز 53 رن پر آوٹ ہوگئے تھے-