ویمن کرکٹ – ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو پہلے ونڈے میں 1 رن سے دی شکست

اسپورٹس ڈسک،2 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے تین ونڈے کی سیریز کے پہلے میچ میں ہندوستان کو ایک رن سے ہرا دیا۔ جمعہ کو انٹیگوا میں نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے گئے مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ اس نے 50 اوور میں 7 وکٹ پر 225 رن بنائے۔ ہدف کا پچھا کرنے اتری ہندوستانی ٹیم 50 اوور میں 224 رن پر آل آوٹ ہوگئی۔ ٹیم انڈیا کے لیے پریا پونیا نے 75 رنوں کی انگیز کھیلی۔ انہوں نے کیریئر کی دوسری نصف سنچری بنائی۔ لیکن ٹیم کو جیت نہیں دلا سکی۔

ویسٹ انڈیز کی اوپنر نتاشا میکلین اور اسٹکی۔این کنگ نے ٹیم کو مضبوط شروعات دیتے ہوئے 51 رن کی شراکت داری کی۔ کنگ 12 رن بناکر آوٹ ہوئی۔ انکے بعد شمائین کیمپبل کھاتہ کھولے بغیر پولین لوٹ گئیں۔ نتاشا نے 82 گیند پر 51 رن بنائے۔ کپتان اسٹیفنی ٹیلر نے 91 گیند پر 94 رن کی انگیز کھیل کر ٹیم کو 225 رن تک پہنچایا ۔ ہندوستان کے لیے دیپتی شرما اور شیکھا پانڈے نے دو۔دو وکٹ لیے۔ جھولن گوسوامی کو ایک کامیابی ملی۔

پریا اور جمیما روڈرگز نے پہلے وکٹ کے لیے 78 رن کی شراکت داری ۔ جمیما روڈرگز 67 گیند پر 41 رن بناکر پویلین لوٹ گئی۔ انکے بعد پونم راؤت اور متالی راج نے اچھی شروعات کے بعد اپنے وکٹ گنوا دیئے۔ پونم نے 22 اور متالی راج نے 20 رن بنائے۔ ہرمنپریت کور 5، دیپتی 19، تانیا بھاٹیا 5 اور جھولن گوسوامی  نے 14 رن بنائے۔  وسیٹ انڈیز کے لیے انیسہ محمد نے پانچ وکٹ لیے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ونڈے میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔