آملہ کا جوس وزن کم کرنے اور پیٹ کی چربی کم کرنے میں مددگار

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جب بات وزن کم کرنے کی آتی ہے تو ورزش کے ساتھ ساتھ صحیح کھانا بھی ضروری ہے۔ ویسے تو وزن کم کرنے کے لیے آپ کو محنت کرنی ہی پڑتی ہے اور کوئی بھی چیز جسم پر جادو جیسا اثر نہیں کرتی۔ لیکن کچھ فوڈ آئٹم ایسے ضرور ہے جنہیں اگر آپ اپنی ڈائٹ میں شامل کرلیں تو آپ کا وزن کم کرنے کا مشن آسان ضرور بن جائے گا۔

آملہ (آنولا) وٹامن سی، اینٹی آکسیڈینٹ ، پولیفینولز سے مالا مال ہے، آملہ جسم میں موجود نقصان دہ  ٹاکسن کو نکالنے میں مدد کرتا ہے۔ وزن کم کرنے اور موٹاپا کم کرنے کے لیے یا تو آپ کو کم کیلوری کا استعمتال کرنا چاہیئے یا پھر جتن کیلوری کا آپ استعمال کررہے ہیں اس سے زیادہ کیلور کو برن کرنا چاہیئے۔ آملہ اس معاملے میں ایک جادوئی اجزاء ہے۔ جس میں کلیوری بے حد کم ہوتی ہے اور یہ وزن کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔

موٹاپے سے لڑنے کے معاملے میں سپرفوڈ مانا جاا ہے آملہ کیونکہ اس میں موجود وٹامن سی آپ کی قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے۔ جسم سے ٹاکسن نکال کر میٹابولزم کو مضبوط بناتا ہے تاکہ فیٹ برننگ(موٹاپے کو کم کرنے ) کا پروسیس تیز ہوسکے۔

آملہ میں ہائپولیپیڈیمک پراپرٹیز پائی جاتی ہے جس سے جگر اور کولیسٹرول کی علامات سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔ اور ساتھ ہی موٹاپا بھی کم ہوتا ہے ۔ ان سبھی خوبیوں کی وجہ سے آملہ زیادہ موٹاپے کو جسم سے دور کرنے میں اثر دار ثابت ہوتا ہے۔

آملہ فائبر کا بھی بہترین ذریعہ ہے جس وجہ سے جسم سے ٹاکسن کو باہر نکالنے ، عمل انہضام کو بہتر بنانے ، آنتوں کے بہتر فنکشن کرنے اور قبض کو دور کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ یہ ساری چیزی جب صحیح طریقے سے کام کریں گی تو آپ کا وزن تیزی سے کم ہوجائے گا۔

چونکہ کچے آملہ کھانے میں کھٹا ہوتا ہے ساتھ ساتھ مزے میں تھوڑا کسیلا بھی ہوتا ہے۔ اس لیے سبھی لوگ اسے پسند سے نہیں کھاتے، لہذا آملہ کا جوس پینا فائدے مند ہوتا ہے۔ وزن کم کرنا ہے تو ہر دن 3-2 چمچ آملہ کا جوس یا آملہ کے پاؤڈر کو گرم یا گنگنا پانی میں ملا کر ہر دن صبح خالی پیٹ پیئے۔