انڈین موٹرسائیکل نے لانچ کی 2 زبردست بائیک

آٹو ڈسک،19اگسٹ(اردوپسٹ) امریکی برانڈ انڈین موٹر سائیکل نے ہندوستان میں دو نئی بائیکس انڈین ایف ٹی آر 1200 ایس اور ایف ٹی آر 1200 ایس ریس رپلیکا لانچ کی ہے۔ انکی قیمت 15.99 لاکھ روپے ہے۔ کمپنی نے ان دونوں کی بکنگ شروع کردی ہے۔ انڈین موٹر سائیکل کی ڈیلرشپ پر 2 لاکھ روپے دے کر بائیک کی بک کی جاسکتی ہے۔
دونوں بائیکس میں راؤنڈ ہیڈلیمپس ، ایل ای ڈی ، ڈبل بیری ایگزاسٹ اور زیادہ تر جگہوں پر بلیک فیشن انکے لک اگرسیو بناتے ہیں۔ ایف ٹی آر 1200 ایس اور 1200 ایس ریس رپلیکا لیٹسٹ ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ ان بائیک میں اپرئیٹ رائیڈنگ پوزیشن ہے، جسکی وجہ سے رائیڈنگ کے دوران روڈ پر بہتر کنٹرول بنا رہتا ہے۔ انکے سسپینشن پوری طرح اڈجسٹیبل ہے۔