ہند۔ویسٹ انڈیز پہلا ٹی 20: ویراٹ کی طوفانی انگیز نے ٹیم انڈیا کو 8 گیند پہلے ہی جتا دیا

اسپورٹس ڈسک،6ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حیدرآباد ویسٹ انڈیز کے خلاف ( ہند ۔ ویسٹ انڈیز ) پہلے ٹی 20 میچ میں ٹیم انڈیا نے 208 رنوں کا ہف صرف 18.4 اوور میں ہی حاصل کرلیا۔ اس انگیز میں ٹیم انڈیا کے کپتان ویراٹ کوہلی نے شاندار 94 رن کی انگیز کھیلی ٹیم انڈیا کے لیے بہت ہی آسان کردیا گیا۔ ویراٹ نے یہ 50 گیندوں کی انگیز میں چھ چوکے اور چھ چھکے لگائے۔

16ویں اوور میں بھی ویراٹ نے دو چھکے لگائے اور ٹیم کو جیت کی قریب لا دیا۔ اسکے اگلے اوور میں رشنھ پنت کو شیلڈن کارٹیل نے ہولڈر کے ہاتھوں کیچ کرایا پنت نے نو گیندوں میں 18 رن بنائے۔ اسکےبعد پولارڈ نے شریاس ایئر کو اپنی ہی گیند پر کیچ لیا۔ ایئر نے چھ گیندوں میں چار رن بنائے۔
راہل کے آوٹ پونے کے بعد ویراٹ کے بیٹ نے روکنے کا نام نہیں لیا اور 15ویں اوور میں ہی ٹیم انڈیا کا اسکور 150 کے پار کردیا۔ ویراٹ نے تب تک 38 گیندوں میں 57 رن بنائے تھے۔