حیدرآباد ٹی ٹونٹی میں ویسٹ انڈیز پردبدبہ قائم رکھنے اترے گی ٹیم انڈیا

اسپورٹس ڈسک،6ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم جمعہ سے یہاں راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے جارہے تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں اپنا دبدبہ قائم رکھنے اترے گی-
ورلڈ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر قابض ہندوستان نے اس سال اگسٹ میں ہی ویسٹ انڈیز دورے پر تینوں فارمیٹس میں میزبان ٹیم کو کلین سوئپ کیا تھا۔ تاہم ، ہندوستانی ٹیم گذشتہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی گئی ٹی 20 سیریز میں روہت شرما کی کپتانی میں دباؤ کا شکار رہی تھی۔ میزبان ٹیم کو پہلی بار بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز میں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا-
لیکن اب کپتان ویراٹ کوہلی کے لوٹنے سے ٹاپ آرڈر میں ٹیم کو ایک استحکام ملا ہے- انکے علاوہ محمد سمیع، روہت ، لوکیش راہل اور آئیر بھی ایسے بلے باز ہیں جو کہ کسی بھی گیندباز کو آوٹ کرسکتے ہیں، خاص کر ایسے میں جب ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے پاس تجربہ کار گیندبازوں کی کمی ہے-