اسپورٹس ڈسک،4 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم 50 سال سے زائد عمر کے ورلڈ کپ میں حصہ لیں گے- اس ٹورنامنٹ کا انعقاد اگلے سال 11 سے 24 مارچ کے درمیان جنوبی افریقہ میں ہونا ہے- ہندوستان کی کپتانی شیلندر سنگھ کو سونپی گئی ہے- ویسٹ انڈیز ، نامیبیااور زمبابوے اس ٹورنامنٹ میں ڈیبیو کررہے ہیں- ہندوستان اپنا پہلا میچ انگلینڈ کے ساتھ 11 مارچ کو کھیلے گا-
ہندوستان کے +50 کرکٹ ورلڈ کپ میں اے-ڈویژن میں پاکستان، انگلینڈ اور میزبان افریقہ کے ساتھ رکھا گیا ہے- ڈویژن بی میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ہیں- 50 سال سے زائد عمر کے کرکٹروں کا پہلا ورلڈ کپ 2018 میں سڈنی میں کھیلا گیا تھا- اس میں آسٹریلیا چیمپیئن بن کر بھرا تھا- یہ ٹورنامنٹ آئی سی سی کی طرف سے تسلیم نہیں ہے-
سال 1983 میں ہندوستان کا ورلڈ چیمپئین بنانے والے کپتان کپل دیو بھی اس ٹورنامنٹ کو لیکر پرجوش ہے، انہوں نے کہا، یہ ایک خوبصورت پل ہے، وہ (شیلندر) سال سے زائد عمر کے کرکٹروں کے ورلڈ کپ میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے جارہے ہیں-
پچاس 50 سال کے کرکٹروں کے ہندوستانی ایسوسی ایشن کے صدر اجے رائے نے کہا، آپ کو پہلی بار میں ہی اچھا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے- آپ کو اسکے لیے دوبارہ موقع نہیں ملتا، اس لیے ہندوستانی ٹیم پہلی ہی بار میں اپنا بہترین مظاہرہ کا ہدف لیکر میدان پراتریں گے-