نئی دہلی،16ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) چھوٹے پردے سے لیکر بڑے پردے تک اپنے کام سے لوگوں کی سہرانا پا چکی اداکارہ نینا گپتا کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے- نینا گپتا نے بوسٹن کے انڈیا بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں دوہری جیت درج کی ہے- بدھائی ہو کی ادکارہ نینا گپتا نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا ہے جبکہ انکی فلم “دی لاسٹ کلر” کو بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ دیا گیا، اپنے چاہنے والوں کو انکے پیار اور حمایت کے لیے شکریہ ادا کرنے کے لیے نینا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعہ یہ ساری معلومات دی-
بتادیں کہ نینا گپتا جتنا اپنی پروفیشنل لائف کو لیکر جانی گئی اس سے کہیں زیادہ انکی پرسنل لائف نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا- نینا نے کافی کم عمری میں بنا شادی کے ماں بننے کا فیصلہ کیا اور اسکے لیے انہیں دنیا کا سامنا بھی بڑی ہمت سے کرنا پڑا تھا لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی، سال 2017 میں نینا گپتا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا جس نے انڈسٹری میں ہنگامہ مچا دیا تھا-