ہندوستان نے بنگلہ دیش کو اننگز اور 130 رن سے شکست دی

اسپورٹس ڈسک، 16 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان نے بنگلہ دیش کو اندور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگیز اور 130 رنوں سے شکست دے کر دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 0-1 سے برتری بنا لی ہے- ہفتہ کو اندور ٹیسٹ کے تیسرے دن ہی ہندوستان نے بنگلہ دیش کو شکست دی- سیریز کا ایک میچ کھیلا جانا باقی ہے- ڈبل سنچری بنانے والے مینک اگروال مین آف دی میچ” رہے- ورلڈ ٹیسٹ چمپئین کے تحت کھیلی جارہی ہے اس سیریز کا پہلا ٹیسٹ جیت کر ہندوستانی ٹیم اب 300 پوائنٹس کے ساتھ سب سے سرفہرست برقرار ہے-کولکتہ کے ایڈن گارڈنس میں 22 نومبر سے دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا، یہ ٹیسٹ میچ ڈے-نائٹ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا- ہندوستان کی زمین پر یہ تاریخی ٹیسٹ میچ دوپہر 1 بجے سے شروع ہوگا-

اندور ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی انگیز میں 150 رنوں سے ڈھیر ہوگئی- ہندوستان نے اسکے جواب میں اپنی پہلی انگیز میں 6 وکٹ پر 493 رن بنا کر انگیز ڈیکلیئر کردی- ہندوستان کو پہلی انگیز کی بنیاد پر 343 رنوں کی برتری ملی- دوسری انگیز میں ہندوستانی گیندبازوں نے مہمان بنگلہ دیش ٹیم کو 213 رن پر سمٹ کر انگیز اور 130 رنوں سے جیت درج کر لی-