اسپورٹس ڈسک،24 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے جارہے ڈے نائٹ میچ میں ہند بنگلہ دیش پنک بال سے کرکٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ جس میں کرکٹر میں بلے بازی کے ریکارڈ کے مترادف بنتے جارہے ویراٹ کوہلی نے بنگلہ دیش کے خلاف ہفتہ کو یہاں انگیز میں سنچری لگا کر کپتان کے طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کے سبھی فارمیٹ کو ملا کر سب سے زیادہ 41 سنچری لگانے والے آسٹریلیا کرکٹر رکی پونٹنگ کی برابری کی۔ ویراٹ کے کیریئر کا یہ کل 70واں جبکہ ٹیسٹ میں 27 ویں سنچری ہے۔
ہندوستانی کپتان کے طور پر ٹیسٹ میں ویراٹ کی یہ 20 ویں سنچری ہے انہوں نے اس معاملے میں پونٹنگ کو پچھے چھوڑ دیا جنہوں نے کپتان کے طور پر 19 سنچری لگائے تھے۔ اس معاملے میں وہ ساؤتھ افریقہ کے گریم اسمتھ (25 سنچری) کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔
کوہلی کے کارنامے
کوہلی کی 20 ویں سنچری ہندوستانی کپتان کے طور پر
کوہلی کی 27ویں سنچری ٹیسٹ کیریئر کی۔
کوہلی کی 41 ویں سنچری انٹرنیشنل کیریئر کی۔
کوہلی کی ایک پہلے ہندوستانی پنک بال سے سنچری بنانے والے سب سے تیز 27 ٹیسٹ سنچری