ممبئی15جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام)آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں منگل (14 جنوری) کو ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ہندوستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے 49.1 اوورز میں 255 رنز بنائے۔ آسٹریلیائی ٹیم 37.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 258 رنز بنا کر جیت گئی۔ آسٹریلیا کے لئے ڈیوڈ وارنر (128 ناٹ آؤٹ) اور آرون فنچ (ناٹ آؤٹ 110) نے سنچریاں بنائیں۔
سلامی بلے باز شیکھر دھون نے منگل کو کہا کہ مڈل آرڈر میں لگاتار چار وکٹ گنوانے کے بعد ہندوستان کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ایک روز بین الاقوامی کرکٹ میچ میں دس وکٹ سے شکست جھیلنی پڑی۔ دھون نے میچ کے بعد میڈیا سے کہا، ہم نے ان 15-10 اووروں کو اچھی طرح سے کھیلا تھا۔ جہاں ہم نے چار وکٹ گنوائے وہیں سے میچ کا رخ پلٹ گیا۔ اسکے بعد ہم میچ میں پچھے رہ گئے اور پھر ہم نے اسکی بھرپائی کرنے کی کوشش کی۔ دھون سے پوچھا گیا کہ کیا ہندوستانی بلے باز ویراٹ کوہلی اور روہیت شرما پر بہت زیادہ انحصار ہے، انہوں نے کہا، دیکھیئے یہ ایک برا دن تھا۔ ہم نےن ویسٹ انڈیز کے خلاف واقعی میں اچھا مظاہرہ کیا تھا۔ تب سبھی بلےبازوں نے اچھا کھیل دیکھایا تھا۔