آئیفا ایوارڈز 2019: عالیہ-رنویر بنے بہترین اداکار، دپیکا کو ملا خصوصی ایوارڈ

نئی دہلی،19ستمبر(ایجنس) 20 ویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ (آئیفا ایوارڈز 2019) کا آغاز جتنا شاندار رہا، اسکا انجام بھی ستاروں کی چمک دھمک کے ساتھ رہا، عالیہ بھٹ ، رنویر سنگھ ، آدیتی راؤ حیدری،  ایشان کھٹر ، سارہ علی خان جیسے کئی اسٹار ایوارڈ جیتے۔ اس سال ہوئے آئیفا ایوارڈس میں بیسٹ فلم کا ایوارڈ عالیہ بھٹ اور وکی کوشل کی فلم راضی کو ملا، اس فلم میں عالیہ نے ایک جاسوس کا رول نبھایا تھا، جو ملک کے لیے پاکستان میں جاکر جاسوسی کرتی ہے، اپنے اس کردار کے لیے عالیہ بھٹ کو اس سال کا بیسٹ اداکارہ کا ایوارڈ ملا-

 

 

وہیں رنویر کو فلم پدماوت میں اپنے علاؤدین خلجی کے کردار کے لئے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔ بتادیں کہ اس بار ایوشمان کھرانا کی ہی فلم آندھا دھن کو سب سے زیادہ 13 نامزدیگی ملی تھی، جبکہ وہیں ہدایت کار میگھنا گلزار کی راضی اور سنجے لیلا بھنسالی کی پدماوت کو 10 نامزدگی ملے تھے، وہیں رنبیر کپور اسٹارر فلم سنجو کو 7 نامزدگی ملے-

اس سال بیسٹ ڈائریکٹر کاایوارڈ ایوشمان کھرانا کی فلم آندھا دھن کے ہدایت کار شری رام راگھون کو ملا، وہیں ایکٹر وکی کوشل کو فلم سنجو کے لیے بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر کا ایوارڈ دیا گیا، جبکہ خواتین زمرے میں یہ ایوارڈ پدماوت کی آدتیی حیدری کو ملا-

اداکارہ سارہ علی خان کو انکی فلم کیدارناتھ کے لیے بیسٹ ڈیبیوینٹ کا ایوارڈ ملا جبکہ مرد زمرے میں یہی ایوارڈ دھڑک کے لیے ایشان کھٹر کو دیا گیا-

بتادیں کہ آئیفا نائٹ ممبئی کے نیشنل اسپورٹس کلب آف انڈیا میں منعقد کیا گیا، یہاں ریڈ کارپٹ پر دیپیکا ، سلمان خان، رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، مادھوری ، کٹرینہ کیف جیسے کئی ستارے اپنی چمک بکھرتے نظر آئے، اپنے 20 سالوں کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب یہ ایوارڈ فنکشن ہندوستان میں ہوئے-