دبئی،31اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نیدر لینڈ اور نامیبیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائی کے اپنے اپنے پلے آف مقابلے کو جیت کر اگلے سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے- ورلڈ کپ اگلے سال آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا- پاپوانیوگنی اور ائرلینڈ بھی ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہی ہے-
پہلے نیدر لینڈ نے کیا کوالیفائی
منگل کو ہوئے پہلے میچ میں نیدرلینڈ نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے یو اے ای کو اٹھ وکٹ سے شکست دی- نیدرلینڈ نے یہ جیت فریڈ کلاسن ، پال وین میکیکرن، برانڈن گلور اور ٹم ون گوٹین کی بہترین گیند بازی کے دم پر حاصل کی- یہ تیسری بار ہے جب نیدرلینڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئی ہے- اس سے پہلے وہ 2014 میں بنگلہ دیش اور 2016 میں ہندوستان میں ہوئے ورلڈ کپ میں حصہ لے چکی ہے-
نامیبیا نے عمان کو شکست دے کر کیا کوالیفائی
نامیبیا نے عمان کو ایک سخت میچ میں 54 رنوں سے شکست دی- 2003 میں 50 اوور کے ورلڈ کپ میں شامل ہونے کے بعد سے نامیبیا کا یہ پہلا سینئر ورلڈ کپ ہوگا- عمان بھی نامیبیا کی طرح کوالیفائر کی مضبوط دعویدار تھا- پہلے نامیبیا نے 20 اووروں میں 7 وکٹ پر 161 رن بنائے اس میں جے جے سمتھ کے 59 اور گریگ ولیمس کے 45 رنوں کا اہم شراکت رہی- عمان کے لیے بلال خان نے 19 رن دے کر چار وکٹ لیے-
اچھی پوزیشن میں آنے کے بعد بکھری عمان کی ٹیم
162 کے ہدف کا پچھا کررہی عمان کی ٹیم ایک وقت پر ایک وکٹ کے نقصان پر 58 رن بناکر اچھی پوزیشن میں تھی، لیکن علی کے اسٹمپ ہونے کے بعد عمان کی انگیز لڑکھڑا گئی- عمان کی انگیز صرف 107 رن پر سمٹ گئی-
اب تک 14 ٹیمیں طے ہوچکی ہے
اگلے سال ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ ساتواں سیزن ہے- ٹورنامنٹ آسٹریلیا میں 18 اکتوبر سے لیکر 15 نومبر تک کھیلا جائے گا- اب تک ٹورنامنٹ کے لیے 14 ٹیمیوں کا فیصلہ ہوچکا ہے- فی الحال عمان اور یو اے ای کے پاس کوالیفائی کرنے کا ایک موقع اور ہے- اسکے لیے عمان کو ہانگ کانگ سے جبکہ یو اے ای کو اسکاٹ لینڈ سے میچ جتنا ہوگا-