اسپورٹس ڈسک،5 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے اسٹیو اسمتھ کو پچھے کرکے پھر ایک بار آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر 1 بلے باز کا مقام حاصل کرلیا ہے- آئی سی سی نےچہارشنبہ کو نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی- ویراٹ کوہلی بلے بازوں کی فہرست میں پھر سے پہلے مقام پر پہنچ گئے ہیں- انہوں نے آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے مقام پر آگئے ہیں- گیندبازوں میں محمد سمیع کی ٹاپ 10 میں انٹری ہوگئی ہے-
آئی سی سی رینکنگ میں اس بدلاؤ کی دو وجہ ہے، پہلی ویراٹ کوہلی نے بنگلہ دیش کے خلاف کولکتہ ڈے-نائٹ ٹیسٹ میچ میں 136 رن کی شاندار انگیز کھیلی- دوسری طرف، اسٹیو اسمتھ پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک بھی سنچری نہیں لگا سکے- تازہ رینکنگ میں کوہلی کے 928 پوائنٹ ہوگئے ہیں، اسٹیو اسمتھ اب کوہلی سے پانچ پوائنٹ پچھے ہوگئے-
اسٹیو اسمتھ کے پاکستان کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے پہلے 931 پوائنٹ تھے، وہ اس ٹیسٹ میچ میں صرف 36 رن بنا سکے- سیریز کےپہلے میچ میں بھی وہ صرف چار رن بنا پائے تھے، اسی وجہ اسمتھ کو رینکنگ میں 8 پوائنٹ کا نقصان ہوا، جو ویراٹ کوہلی کے نمبر 1 بننے کے لیے کافی ثابت ہوا، اسمتھ کے اب 923 پوائنٹس ہیں-
ٹاپ 10 میں دیگر ہندوستانی بلے بازوں میں انجکیا رہانے چھٹے نمبر پر ہے، وہیں اوپنر مینک اگروال ٹاپ 10 سے باہر ہوگئے ہیں، پاکستان کے خلاف 335 رن کی ریکارڈ انگیز کھیلنے والے آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر 12 مقام کی لمبی چھلانگ لگا کر پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں-
گیندبازوں کی فہرست میں محمد سمیع کو ایک مقام کا فائدہ ہوا ہے- ہندوستانی پیسر نے اس کے ساتھ ہی ٹاپ 10 میں انٹری کرلی ہے- وہ 771 پوائنٹس کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہے، ہندوستان کے دیگر گیندبازوں میں جسپریت بمرہ پانچویں اور روی چندرن اشون نویں نمبر پر قائم ہے- بنگلہ دیش کے خلاف 12وکٹ لیکر مین آف دی سیریز منتخب ہوئے اشانت شرما 17 ویں مقام پر برقرار ہے، اومیش یادو 20 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں-