اسپورٹس ڈسک،15(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم 2019 کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ بھلے ہی نہ جیت پائی ہو، لیکن اسکا مظاہرہ اچھا رہا، ہندوستانی کرکٹروں کے انہی مظاہروں کو اب آئی سی سی نے سراہا ہے- انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2019 کے اپنے ایوارڈس کا اعلان کردیا ہے- روہت شرما ونڈے کے بہترین کھلاڑی منتخب ہوئے، تو ٹی 20 میں دیپک چہر نے بازی ماری، چہر اس وقت چوٹ کی وجہ سے ٹیم انڈیا سے باہر ہے-
ہندوستان کے نائب کپتان روہت شرما کو سال 2019 میں ون ڈے کرکٹ میں ان کی شاندار کارکردگی کے لئے آئی سی سی ایوارڈ میں ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر منتخب کیا گیا ہے جبکہ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کو اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ اور ہندوستانی تیز گیندباز دیپک چاهر کو ٹی -20 میں بہترین گیندبازی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
دیپک چہر نے نومبر 2019 میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 مقابلے میں سات رن دے کر چھ وکٹ لیے تھے- انہوں نے اس میچ میں ہیٹ ٹرک بھی لی تھی- دیپک چہر کے اسی پرفارمنس کو 2019 کا بہترین مظاہرہ مانا گیا ہے- آئی سی سی نے اسکے لیے دیپک چہر کو بہترین پرفارمنس ان 2019 سے نوازا ہے-
انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر منتخب کیا گیا ہے جس کے لئے انہیں سر گارفیلڈ سوبرس ٹرافی ملے گی۔
بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی ایوارڈوں کا اعلان کر دیا ہے۔