فلمی ڈسک،25ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کرسمس کو لیکر کافی خوش ہے ، خاص کر بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان اور انکے بھائی ابراہیم علی خان کرسمس کے موقع پر بہت خوش دیکھائی دے رہے ہیں۔ سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان نے کرسمس پارٹی میں ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اپنے انداز سے خوب سرخیاں بٹوری، کرسمس پر سارہ علی خان نے ابراہیم علی خان کے ساتھ اپنی کچھ فوٹو شیئر کی۔ جس میں دونوں بھائی بہن کا انداز کافی شرارتی لگا۔
سارہ اور ابراہیم کی فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اس فوٹو میں جہاں سارہ نے وائٹ ڈریس میں نظر آرہی ہے تو وہیں ابراہیم گرے ٹی شرٹ اور ٹراؤزر میں نظرآرہے ہیں۔ فوٹو میں سارہ اور ابراہیم کا انداز بھی لوگوں کو کافی پسند آرہا ہے۔ اداکارہ کی آخری فوٹو میں تو دونوں بھائی بہن کے پوز نے لوگوں کو حیران کردیا۔ دراصل اس فوٹو میں ابراہیم بنا ٹی شرٹ کھڑے ہیں۔ جس پر سارہ نے اپنے سر پر ہاتھ رکھ کر ردعمل دیتی ہے۔ ان فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے سارہ نے اپنے فینس کو کرسمس کی مبارکباد دی۔