اسپورٹس ڈسک،8جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اکتوبر 2017 میں ثانیہ مرزا نے اپنا آخری پروفیشنل ٹینس میچ چائنا اوپن میں کھیلا تھا۔ اسکے بعد گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے وہ تکلیف میں رہی اور پھر خبر آئی کہ وہ زچکی کی چھٹی پر ہے۔ 2018 میں وہ ماں بنی۔ اسکے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ 33 سال کی یہ کھلاڑی شاید ہی پیشہ ورانہ ٹینس میں واپسی کریں۔ لیکن پچھلے سال نومبر میں ثانیہ نے تصدیق کی کہ وہ پھر سے کورٹ پر اترنے جارہی ہے۔ ماں بننے کے بعد سے ہی ثانیہ لگاتار فیٹنس کو لیکر اپنی کوششوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہی ہے۔ ثانیہ اب 13 جنوری سے اپنا پروفیشنل کیریئر پھر سے شروع کرنے جارہی ہے۔ کورٹ پر واپسی سے پہلے انہوں نے میڈیا سے کہا کہ وہ انی واپسی کو لیکر نروس سے زیادہ پرجوش ہے۔
ثانیہ نے اپنے اس پہلے ٹورنامنٹ کے بارے میں کہا کہ وہ دو سال سے زیادہ وقت کے بعد واپسی کو لیکر پوری طرح تیار ہے۔ ثانیہ کے مطابق میں واقعی پرجوش ہوں، اپنی واپسی کو لیکر، تھوڑی نروس تو ہوں لیکن اس سے کہیں زیادہ پرجوش سے بھری ہوں، ثانیہ نے کہا کہ وہ اس کو لیکر جذباتی بھی ہو رہی ہے لیکن یہ اس طرح کا نہیں ہے جیسا کہ انکے پروفیشنل کیریئر کے شروعات میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے پروفیشنل کیریئر میں زخمی ہونے کے بعد کئی بار واپسی کی ہے۔ پر ، ایسا کوئی موقع نہیں تھا جب میں نے دو سال کے بعد واپسی کی ہو۔ یہاں سے جو بھی ہوگا وہ میرے کیریئر اور زندگی کے لیے بونس ہوگا۔