اوبر سے بک کرائے اڑنے والی ٹیکسی، اب حقیقت ہونے کو تیار

ٹیکنالوجی ڈسک،9جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کیسا ہو اگر آپ اوبر سے کار یا بائیک کی جگہ کسی فلائنگ کار کو بک کریں، پوری دنیا میں سستی ٹیکسی سرویس دستیاب کرانے والی کمپنی اوبر نے کار کمپنی کے ساتھ ہنڈائی کے ساتھ آل الیکٹرک ایئر ٹیکسی تیار کرنے پر کام کرنا شروع کردیا ہے- یہ نئی فلائنگ کار زمین سے صرف تھوڑی اونچائی پر اڑے گی- موجودہ پراجکٹ کے سبھی تجربات کامیاب ہونے کے بعد اسے جلد استعمال ہوتے دیکھا جاسکے گا-

اس ایئرکرافٹ کا ڈیزائن پوری طرح سے الیکٹرک ہے جو ڈسٹریبوٹیڈ الیکٹرک پروپلویشن کا استعمال کرئے گا- اسے اڑانے کے لیے الیکٹرک چارج کرنے کی ضرورت ہوگی- اسے چارج کرنے میں 5 سے 7 منٹ کا ہی وقت لگے گا- اس ایئرکرافٹ کانسپٹ کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ 2000-1000 فٹ کی اونچائی پر 290 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے لگاتار 100 کلومیٹر تک اڑائے جاسکتے ہیں-

اس ایئرکرافٹ میں 4 لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ بنائی گئی ہے- پارٹنرشپ کے تحت ہنڈائی ہوا میں اڑنے والے وہیکلس بنائے گی اور چلائیے گی- اوبر ان ایئر وہیکلس کو ایئراسپس سپورٹ سرویس، گراؤنڈ ٹرانسپورٹیشن سے کنیکٹ اور ایئریل رائیڈ شیئر نیٹ ورک کے سہارے کسٹمر انٹرفیس پر کام کریں گے-

ہنڈائی نے حال ہی میں امریکی شہر لاس ویگاس میں ٹیک شو کنزیومر الیکٹرانک شو 2020 کی پریس کانفرنس میں اپنے اس ایئرکرافٹ کانسپٹ کو دنیا کے سامنے شو کیس کیا اور مستقبل میں آنے والی اس اوبر ایئرکرافٹ ٹیکسی کی پورے منصوبے کا بلیوپرنٹ بھی بتای، ہنڈائی نے بتایا کہ اوبر کے ساتھ ملکر پرسنل ایئر وہیکل ، ایس اے 1 پر کام کررہی ہے-