ہنڈائی کی نئی اسکوٹر، ہاتھ میں لیکر گھومے

آٹو ڈسک،30اگسٹ (اردوپوسٹ ڈاٹ کام) ہنڈائی ایک خاص طرح کا الیکٹرک اسکوٹر لیکر آئی ہے- یہ پروٹوٹائپ اسکوٹر سال 2017 میں پیش کیے گئے انٹیگریٹیڈ الیکٹرک اسکوٹر کانسیپٹ پر بنا ہے- کمپنی اسے اپنے کار خریداروں کی سہولیات کے لیے تیار کررہی ہے- اس خاص الیکٹرک اسکوٹر میں فرنٹ اور ریئر لائٹس ، لیتھیم آئن بیٹری اور ریئر وہیل ڈرائیو سسٹم جیسی سہولیات ہے-

کمپنی نے کہا کہ وہ مسقبل میں ہنڈائی اور کیا موٹرس کی کاروں کے ساتھ اس الیکٹرک اسکوٹر کو دیے گی- اسکا استعمال آپ کار تک پہنچنے اور کار کے بعد کی دوری اسکوٹر سے طے کرنے کے لیے کرسکیں گے- اسکے لیے کار میں ایک مقررہ جگہ ہوگی- جس میں اس الیکٹرک اسکوٹر کو آسانی سے رکھ اور نکالا جاسکے گا-

ہنڈائی کے اس الیکٹرک اسکوٹر میں 210.5 اے ایچ لیتھیم آئن بیٹری دی گئی ہے- ایک بار فل چارج ہونے پر قریب 20 کلومیٹر تک چلے گی- اسکی ٹاپ اسپیڈ 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے- خاص بات یہ ہے کہ کار ڈرائیونگ کے وقت یہ الیکٹرک اسکوٹر کار میں مقررہ جگہ پر رہے گا اور ڈرائیونگ کے دوران جنریٹ ہونے والی بجلی سےاپنے آپ چارج ہوجائے گا-

اس کا وزن 7.7 کلو گرام ہے- اور یہ 3 جگہ سے فولڈ کیا جاسکتا ہے- اسے آپ ہاتھ میں لے کر بھی گھوم سکتے ہیں-