ٹیسٹنگ کے دوران دیکھی نئی ہنڈائی کریٹا

آٹو ڈسک، 12ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مڈ سائز ایس یو وی ہنڈائی کریٹا کو حال ہی میں ٹیسٹنگ کے دوران دیکھا گیا ہے- کار کو ٹیسٹنگ کے دوران چنئی میں دیکھا گیا- کریٹا کا یہ سکنڈ جنریشن ماڈل ہوگا، ہنڈائی کریٹا ہندوستان میں آٹو ایکسپو 2020 میں پیش کی جاسکتی ہے- نئی کریٹا پرانے ماڈل کے مقابلے میں بڑی ہوگی- کار میں بی ایس 6 کمپلائنٹ انجن موجود ہوگا-

بات کرتیں ڈیزائن کی تو نئی کریٹا – آئی ایکس 25 کی طرح دیکھتی ہے، کار کا فرنٹ اور سلیٹیڈ گرل کے ساتھ آتا ہے جبکہ کا رکے چائنز ورژن میں ہنیکومب میش فینش دی گئی ہے- اسکے ساتھ کارمیں اسلپٹ ہیڈ لیمپ ، ایل ای ڈی ، ڈی آر ایل ایس، اور پروجیکٹر ہیڈ لیمپس دیئے گئے ہیں-

آٹو ایکسپو 2020 میں ہوسکتی ہے لانچ

ایسا مانا جارہا ہے کہ ہنڈائی کریٹا آٹو ایکسپو 2020 میں پیش کی جاسکتی ہے- کار کے موجودہ ماڈل کی شروعاتی قیمت 10 لاکھ روپے ہے، لانچ ہونے پر نئی کریٹا کیا سیلٹوس، ایم جی ہیکٹر، ٹاٹا ہیریئر اور مہندرا ایکس یو وی 500 کو ٹکر دے گی-