حیدرآبادی سلمان زیدی نے جیتا ’ایم ٹی وی ایس آف دی اسپیس 2‘ سیزن

ٹی وی ڈسک،5اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایم ٹی وی کے مقبول شو ایس آف دی اسپیس 2 لج گرینڈ فائنل ہوگیا ہے۔ اس شو کے سکنڈ سیزن کے فاتح کا خطاب حیدرآباد کے سلمان زیدی نے اپنے نام کرلیا ہے۔ کئی لڑائی جھگڑے ، ٹوئسٹ اینڈ ٹرنس، اتار چڑھاؤ کے سفر کے بعد شو کے فاتح بن کر سلمان بے حد خوش ہے۔ ٹک ٹاک اسٹار عدنان شیخ فرسٹ رنر اپ بنے اور روڈیز شو سے مشہور  بصیر علی سکنڈ رنر اپ رہے۔

بتا دیں کہ 73 دنوں کے سفر کے دوران سلمان زیدی کئی بار سب سے زیادہ ووٹ پانے والے کنٹیسٹنٹ بھی رہے ہیں۔ سلمان کو سامعین کا بھرپور سپورٹ ملا ہے۔ حالانکہ کئی بار شو میں لڑکیوں کے ساتھ نزدیکیوں کو لیکر سوال بھی اٹھائے گئے تھے۔ لیکن شو میں سلمان اپنے سفر سے ناظرین کا دل جیتنے میں کامیاب رہے اور شو کے فاتح بن گئے۔

حیدرآباد کے رہنے والے سلمان پروفیشن سے باکسر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ کبھی بھی دستبردار نہیں ہوتے ہیں۔ شو جتنے کے بعد سلمان نے کہا۔ جتنے کا احساس بہت زیادہ اسپیشل اور الگ ہے۔ اسے الفاظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ میں اپنی فیملی اور فینس کا شکر گذار ہوں۔ میری جیت ان لوگوں کے بنا ہوہی نہیں سکتی تھی۔ یہ مقابلہ ان سبھی کا ہے اور ٹرافی بھی۔ مجھے سب سے بہت پیار ہے۔ اس سے زیادہ خوش میں ہو ہی نہیں سکتا تھا۔

شو کے گرینڈ فائنل میں بالی ووڈ اور ٹی وی کی دنیا کے تمام ستارے شامل ہوئے۔ ان میں نتین مکش، ادا شرما، وکرانت میسی، ہرلین سیٹھی، امریتا راؤ، شانتو مہشوری، سمیت کئی اسٹارس نے شرکت کی۔