حیدرآباد،اسپورٹس ڈسک، 9 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شہر کی نوجوان جمناسٹک اکشتی مشرا نے اترپردیش میں جاری سی بی ایس سی نیشنل اسکول جمناسٹک چمپئین شپ میں پانچ تمغے حاصل کیے، آپ کو بتادیں کہ اکشتی مشرا مقامی اوکریج انٹرنیشنل اسکول میں 9ویں کلاس میں پڑھ رہی ہے-
اکشتی مشرا نے اترپردیش میں جاری سی بی ایس سی نیشنل اسکول جمناسٹک چیمپئین شپ میں کل پانچ تمغے جیتے ہیں، ان میں تین سونے اور دو چاندی کے تمغے شامل ہے- اکشتی نے بیلنسنگ بیم، فلور ایکسرسائز، والٹ، ان ایون بار اور آل راؤنڈر مقابلے میں یہ تمغہ حاصل کیے ہیں-
سی بی ایس سی نیشنل اسکول جمناسٹک چمپئین شپ مقابلہ اترپردیش کھیل گاؤں پبلک اسکول کیمپس میں جاری ہے، اس مقابلہ میں ملک بھر کی سی بی ایس سی ٹیمیں حصہ لے رہی ہے- حیدرآباد کی رہائشی اکشتی کے علاوہ میگھانشی، کومل، نے ایک ایک چاندی کا تمغہ جیتا ہے-
جمناسٹک اکشتی مشرا کے سی بی ایس سی نشینل اسکول جمناسٹک چمپئین شپ مقابلے میں پانچ تمغے جیتنے پر شہر کے انکے جمناسٹک کھیل شائقین نے مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ اکشتی مشرا مستقبل میں بھی تمغے جیت کر شہر کا نام روشن کریں گی-