فلمی ڈسک،30نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حیدرآباد میں پیش آئے خاتون ڈاکٹر کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کے بعد بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعہ اس واقع کی سخت مذمت کی۔ ساتھ ہی انکایہ ماننا ہے کہ قانون کا سخت ہونا ضروری ہے۔ اکشے کمار نے کہا۔ چاہے وہ حیدرآباد کی خاتون ڈاکٹر ہو، چاہے تاملناڈو کی روجا ہو یا پھر رانچی کی قانون کی طالب علم ہو جنکی عصمت ریزی ہوئی، ایک سماج کے طور پر ہم ناکام ہوچکے ہیں۔ نربھیئے عصمت ریزی کو 7 سال ہوچکے ہیں، مگر ہماری اخلاقیات کو ٹکڑوں بٹاتی جارہی ہے۔ ہمیں سخت قانون کی ضرورت ہے۔ یہ سب جلد سے جلد ختم ہونا چاہیئے۔
اکشے کمار کے علاوہ اس معاملے کو لیکر شو کرائم پیٹرول کے ہوسٹ ایکٹر انوپ سونی نے کہا، ہم نے پھر بیٹی، بہن اور دوست کو کھو دیا، انوپ کا کہنا ہے کہ جب تک سزا سخت سے سخت نہیں ہوگی، ہم نہیں سدھرینگے۔ ان ستاروں کے علاوہ فرحان، اختر، شبانہ اعظمی اور یامی گوتم جیسی اداکاروں نے بھی اپنے غصے کا اظہار کیا۔
وہیں یامی نے لکھا کہ ہر طرف غصہ ، غم اور صدمہ پھیلا ہوا ہے۔ لوگوں کے اتنا واقف ہوجانے کے بعد بھی ایسے معاملے سامنے آرہے ہیں۔ کیا ایسی حرکتیں کرنے والوں کو قانون سے ڈر نہیں لگتا۔ ہم ایک سماج کے طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔