ایک گھنٹے میں نان اسٹاپ Knee Strike کرکے بنائی تاریخ
حیدرآباد،15جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پانچ سے کے آشمن تنیجا نے تائی کوان ڈو” میں گینز ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے- حیدرآباد کے آشمن نے ایک گھنٹے تک نان اسٹاپ نی اسٹرائیک Knee Strike مار کر یہ تاریخ رقم کی- آشمن تنیجا ایک بہترین تائی کون کھلاڑی اور بہت کم عمر کے اتھیلیٹ ہے- وہ ایک یو ایس اے ورلڈ اوپن تائی کون میں سلور میڈل فاتح رہ چکے ہیں اور اب انکے نام پر ایک گینز ورلڈ ریکارڈ بھی ہے-
آپ کو بتادیں کہ آشمن نے یہ ریکارڈ ایک گھنٹے تک بنا روکے فل کانٹیکٹ (گھٹنے) نی اسٹرائیک مار کر بنایا ہے- انہوں نے گینز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی اور کامیابی کے ساتھ ایک گھنٹے میں 1200 سے زائد گھنٹے سے اسٹرائیک ماری اور ریکارڈ بنا لیا-
آشمن کے والد آشیش تنیجا نے میڈیا کو بتایا میرے بیٹے نے اس ریکارڈ کے لیے کافی محنت کی ہے- وہ اپنی بہن سے کافی متاثر تھا اور اسی سے اس نے ٹریننگ لینا شروع کیا تھا- وہ یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے والا سب سے چھوٹا بچہ ہے-
انہوں نے کہا میرا بیٹا گینز ورلڈ ریکارڈ کے لیے دوسرا ریکارڈ بنانے کی تیاری کررہا ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ اسے حاصل کرلیے گا-