ممبئی،6اگست(اردوپوسٹ) سپر اسٹار سلمان خان اوردلوں پر چھا جانے والی اداکارہ مادھوی دکشت کی جوڑی والی سپرہٹ فلم “ہم آپ کے ہیں کون” کو ریلیز 25 سال ہوگئے-
یہ فلم راج شری پروڈکشن کے بینر کے تحت بنی تھی- فلم “ہم آپ کے ہیں کون” کو 5اگست 1994 کو ریلیز کیا گیا تھا- یہ فلم ہدایت سورج بڑجاتیا نے کی تھی۔ 5 اگسٹ 2019 کو اس فلم نے 25سال پورے کیے- اس فلم میں سلمان خان اور مادھوری کے علاوہ موہنیش بہل رینوکا شہانے،انوپم کھیر،ریما لاگو،آلوک ناتھ جیسے اداکاراہم کرداروں میں نظر آئے تھے۔
بتایا جارہا ہے کہ ’لبرٹی سنیما‘میں 9اگست کو اسپیشل اسکریننگ پلان کی گئی ہے جس میں سلمان ،مادھوری اور فلم کے باقی اداکاربھی شامل ہوں گے۔
اس فلم نے کئی ایوارڈ جیتے لیکن اس فلم کے لیے سلمان کو سپورٹنگ ایوارڈ دیا گیا۔ جبکہ مادھوری کو بیسٹ اداکارہ ایوارڈ دیا گیا۔ اس فلم باکس آفس کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے۔ اور یہ فلم کئی ہفتوں تک سنیما تھیٹر کی شان بنی رہی۔آج بھی ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ ہوتی رہتی ہے۔