ٹیکنالوجی ڈسک،30 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ژاومی کے ویریبل برانڈ ہمی نے اپنے امیجفٹ جی ٹی ایس اسمارٹ واچ کو 9999 روپے میں لانچ کیا -ہمی امیجفٹ جی ٹی ایس اسمارٹ واچ کو پہلے اوسیڈیئن بلیک رنگ میں دستیاب کرایا جائے گا- بعد میں اسکے اسٹیل بلیو، لاوا گرے، روز پنک اور دیگر کلر ویرینٹ میں بھی آئیں گے- یہ اسمارٹ واچ کئی ایڈوانس فنکشن کے ساتھ آتا ہے، اسکی بیٹری لائف 14 دنوں تک کی ہے- اس میں 1.65 انچ (348×442 پکسلز) ایمولیڈ ڈسپلے ہے اور یہ کواڈ اسکرین سے لیس ہے- امجیفٹ جی ٹی ایس کی فروخت 13 اکتوبر سے ایمیزون پر شروع ہوگئی ہے-
ہمی امجیفٹ جی ٹی ایس میں میٹل پولیمر بلڈ ہے اور یہ 20ایم ایم کوئیک ریلیز سلیکون سٹراپس کے ساتھ آتا ہے- اس میں 5 اے ٹی ایم واٹر ریزسٹنس، جی پی ایس، گلوناسس ڈوئل پوزیشن فنکشن ، بلیو ٹوتھ 5.0 اور 24 گھنٹے ہارٹ ریٹ مانیٹرنگ کی سہولت ہے-