ایچ پی نے لانچ کیا ایلیٹ ڈریگن فلائی کنورٹیبل لیپ ٹاپ، قیمت 1.5 لاکھ روپے

ٹیکنالوجی ڈسک،14نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان میں اپنے بزنس لیپ ٹاپ رینج کو بڑھاتے ہوئے ایچ پی نے اپنا پریمیم  ایلیٹ ڈریگن فلائی لیپ ٹاپ لانچ کردیا ہے- اس پریمیم کنورٹیبل نوٹ بک میں الٹرا لائٹ 13 انچ فارم فیکٹرایک ٹچ اسکرین ڈسپلے، کواڈ کور 8 جنریشن انٹیل کور آئی 5 یا آئی 7 پروسیسر کے ساتھ دیا گیا ہے- 24 گھنٹے تک کی بیٹری لائف دینے والے اس لیپ ٹاپ میں گیگا بائیٹ کلاس نیٹ ورک کنیکٹیویٹی آپشن دیئے گئے ہیں-

ایچ پی کے اس لیپ ٹاپ میں کئی پرائیوسی فیچرس تو ملتے ہی ہیں، اسکا وزن 1 کلو سے بھی کم ہے- الٹرا میگنیشیر فیچرس والے اس نوٹ بک میں ڈائمنڈ کٹ ایکسنٹ  کے علاوہ میٹ فینش پینٹ ورک اور ایم آئی ایل – ایس ٹی ڈی 810 جی، اسٹانڈرڈ کوالٹی کے ساتھ آتا ہے- اس لیپ ٹاپ میں ایچ پی نے بیک لائٹ کی بورڈ دیا ہے اور اسکے 13 انچ ڈسھلے کی برائٹنس 1000 نیٹس ہے- بتادیں کہ پتلے بیزلز والے اس لیپ ٹاپ کا اسکرین – ٹو – باڈی ریشو بھی قریب 87 فیصد ملتا ہے-

 ایلیٹ ڈریگن فلائی لیپ ٹاپ میں یوزرس کو تین آپشن میں سے کوئی ایک منتخب کرنے کا آپشن ملتا ہے- یہ آپشن پرائیوسی، ایچ ڈی آر اور لو پاور ہے- یہ نوٹ بک ٹچ انپٹس کے علاوہ ای چپی کا ریچارجیبل پین جی 3 بھی سپورٹ کرتا ہے- اس نئے ڈیوائس کو چار الگ الگ ورکنگ موڈس لیپ ٹاپ ، ٹیب لیٹ میں استعمال کیا جاسکتا ہے- اس میں یوزرس ونڈوز 10 آوٹ آف دی باکس دیا گیا ہے-