ورزش سے پہلے اور بعد میں کیا کھانا چاہیئے

ہیلتھ ڈسک،6ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) آپ کے سخت ورک آوٹ کا آپ کتنا فائدہ ملتا ہے۔ یہ صرف آپ کی ورزش پر نہیں بلکہ آ پ کے ڈائٹ پر بھی منحصر کرتا ہے۔ ورک آوٹ سے پہلے آپ کیا کھاتے ہیں۔ لیکن کھاتے ہیں اس پر دھیان دینا بہت ضروری ہے۔

ماہرین کے مطابق ورک آوٹ کے پہلے معیاری کاربوہائیڈریٹ اور پروٹین لینا چاہئے۔ ورزش سے پہلے آپ کو محدود مقدار میں کاربوہائیڈریٹ لینا چاہئے۔ ماہرین غذائیت کا خیال ہے کہ اگر آپ ایک گھنٹہ سے زیادہ ورزش کرتے ہیں تو پہلے 4-2 گرام کاربوہائیڈریٹ جسم کے لیے کلو وزن کے حساب سے کرب لینا چاہئے۔
کیا ورزش کے پہلے کراب لینا چاہیئے۔
ورزش سے پہلے ہلکا کرب لینا سے آپ کے ورک آوٹ میں اچھا پرفارم کرسکتے ہیں۔ لو۔فیٹ اور کرب رچ ڈائٹ سے آپ کے پٹھوں گلائکوجن بنے رہتے ہیں۔ جس سے آپ فزیکل ایکٹیویٹی بہتر طریقے سے کرسکتے ہیں۔ آپ ورک آوٹ کے پہلے کیلا، سینڈویچ وغیرہ کھا سکتے ہیں۔

ورزش سے پہلے اور بعد میں
صبح ورک آوٹ کرنے پر کھانے کو لیکر الگ۔الگ ماہر غذائیت کی الگ الگ رائے ہے۔ موٹاپہ کم کرنے کے لیے لوگ اکثر خالی پیٹ ورک آوٹ کرناپسند کرتے ہیں۔ لیکن اگر اس سے آپ کو تھکان محسوس ہوتی ہے یا چکر آتے ہیں تو ورک آوٹ سے پہلے آپ کو کچھ کھا لینا بہتر ہے۔ ورک آوٹ کے پہلے آپ انڈا، پروٹین، ٹوسٹ، جیسی چیزوں لے سکتے ہیں۔