ٹیکنالوجی ڈسک،23ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسمارٹ فون برانڈ ہونر نے اپنے ہونر وی 30 اسمارٹ فون کا نیا ڈاؤن اورینج کلر ویرینٹ چین میں لانچ کیا ہے۔ اس نئے کلر کے آ جانے کے بعد یہ فون کل چار رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ اس سے پہلے ہونر وی 30 اسمارٹ فون کو تین کلر ویرینٹ وائٹ، بلیک اور بلیو میں لانچ کیا گیا تھا۔ چین میں اس اسمارٹ فون کی سیل 24 ڈسمبر سے ہوگی۔ فون کے 6 جی بی ریم ویرینٹ کی قیمت 3299 چینی یوآن قریب 33500 روپے رکھی گئی ہے۔ وہیں اسکے ٹاپ ماڈل کی قیمت 3699 چینی یوآن قریب 37500 روپے رکھی ہے۔
ہونر اسمارٹ فون کا نیا کلر ویرینٹ کچھ حد تک ہواوے میٹ 30پرو 5جی کے ویگن لیدر اورینج جیسا لگ رہا ہے۔ حالانکہ اس میں لیدر فینش کی جگہ گلاس بیک ڈیزائن دیا گیا ہے۔
ہونر کے اس اسمارٹ فون میں 6.57 انچ کا آئی پی ایس ڈسپلے دیا گیا ہے۔ جسکا ریزولیشن ایف ایچ ڈی + ہے۔ اس میں 2.86 جی ایچ زیڈ کا ہائی سیلیکون کیرن 990 آکٹا کور پروسیسر ہے۔ اس میں 40 میگا پکسل کا پرائمیری سینسر 8 میگا پکسل کا ڈیوئل الٹرا وائڈ سنسر اور 8 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو لینس دیا گیا ہے۔