پاپ اپ سیلفی کیمرے والا سب سے سستا ہونر 9 ایکس اسمارٹ فون ہندوستان میں لانچ

ٹیکنالوجی ڈسک،14جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چین کی اسمارٹ فون میکر کمپنی ہونر نے ہندوستان میں اپنی ایکس ۔ سیریز کا نیا اسمارٹ فون 9 ایکس لانچ کردیا ہے۔ اس اسمارٹ فون کی خاصیت 48 میگا پکسل سینسر کے ساتھ ٹرپل ریئر کیمرہ سیٹ اپ اور پاپ اپ سیلفی کیمرہ ہے۔ یہ سب سے سستا پاپ۔اپ سیلفی کیمرہ والا اسمارٹ فون ہے۔ ہندوستان میں اس اسمارٹ فون کی شروعاتی قیمت 13999 روپے رکھی گئی ہے۔ بتادیں کہ ایکس ۔ سیریز ہندوستان میں ہونر کی سب سے مقبول سیریز ہے۔

اسمارٹ فون دو ویرینٹ 4 جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریج اور 6 جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریج ویرینٹ میں آتا ہے۔ فون کے 4 جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت 13،999 روپے اور 6 جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت 16،999 روپے ہے۔ یہ 19 جنوری سے فلپ کارٹ پر فروخت کے لئے دستیاب ہوگا۔ آئی سی آئی سی آئی اور کوٹک مہندرا بینک کارڈ ہولڈرز کو اضافی 10٪ رعایت دی جائے گی۔

اس میں 6.59 انچ کا فل ویو ڈسپلے دیا گیا ہے۔ کمپنی نے فون کے ڈیزائن پر خاص کام کیا ہے۔ اس میں ڈیوئل 3ڈی کروڈ بیک پینل ، 3.5 ایم ایم جیک اور یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ دیا گیا ہے۔