ہانگ کانگ اوپن: سائنا نہوال کا شکست کا سلسلہ جاری، پھر پہلے راؤنڈ میں ملی شکست

اسپورٹ ڈسک،13 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بیڈمنٹن میں سائنا نہوال کا خراب دور ختم ہونے کا نام نہیں لے رہاہے۔ سائنا نہوال کو پہلے راؤنڈ میں ہی ملی ہار کے ساتھ ہانگ کانگ اوپن سے باہر ہونا پڑا ہے۔ ٹورنامنٹ کے مرد زمرے میں ہندوستان کے سمیر ورما بھی ہار کر مقابلے سے باہر ہوگئے ہیں۔ آٹھویں سیڈ سائنا نہوال پچھلے چھ ٹورنامنٹ میں پانچویں بار پہلے دور میں ہاری ہے۔ اس سال جنوری میں انڈونیشیا ماسٹرس جتنے والی سائنا کو چین کی کئی یان یان نے لگاتار دوسری بار  21-13, 22-20 سے شکست دی۔ سائنا پچھلے ہفتے بھی کئی یان سے ہار گئی تھی۔

دنیا کے 16 ویں نمبر کے کھلاڑی سمیر 54 منٹ چلے مقابلے میں چینی تائپے کے وانگ سے 11-21, 21-13, 8-21 سے ہار گئے۔ یہ پہلے دور میں انکی لگاتار تیسری ہار ہے۔ سائنا اور سمیر دونوں کو اگلے ہفتہ گوانگ کوریا ماسٹرس سپر 300 ٹورنامنٹ کھیلنا ہے۔ سائنا پہلے گیم سے ہی کئی یان کے چیلنج کے سامنے ٹک نہیں سکی۔