ہونڈا ایکٹیوا 6جی اسکوٹر 15 جنوری کو ہوگی لانچ

آٹو ڈسک،4جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہونڈا ایکٹیوا لمبے وقت سے ملک کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسکوٹر ہے- اب کمپنی ایکٹیوا کا نیا ماڈل لا رہی ہے، ہونڈا ایکٹیوا 6جی نام سے آنے والا نیا ماڈل 15 جنوری کو لانچ ہوگا- یہ اسکوٹر موجودہ ایکٹیوا 5جی کو ریپلس کرئے گا- ایکٹیوا5جی کے مقابلے نئے اسکوٹر کی ڈیزائن میں بڑے بدلاؤ دیکھنے کو ملے گا- ساتھ ہی اسکوٹر میں میکانیکل اپ گریڈ بھی ہونگے-

ہونڈا ایکٹیوا 6جی میں سب سے بڑا بدلاؤ اسکے انجن میں دیکھنے کو ملے گا- یہ نیا اسکوٹر بی ایس 6 کمپلائنٹ انجن کے ساتھ آئے گا- اس میں 109.19سی سی والا انجن کا بی ایس 6 ورژن ہوگا- جو 7.96 پی ایس کا پاور اور 9این ایم ٹرک جنریٹ کرتا ہے- اسکوٹر میں نئے آئیڈل اسٹاپ سسٹم کے ساتھ فیول انجکشن ٹیکنالوجی بھی ملنے کی امید ہے-

نئے ایکٹیوا 6جی کی قیمت ایکٹیوا 5جی سے 8-5 ہزار روپے زیادہ رہنے کی امید ہے- ایکٹیوا 5جی کی دہلی میں شروعاتی ایکس شورم قیمت 56 ہزار روپے ہے-