گھر میں بنائے اس جوس سے دور ہوجائے گا کھانسی ۔ زکام اور وائرل انفکیشن

ہیلتھ ڈسک،3ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) آجکل موسم تیزی سے بدل رہا ہے۔ جسکی وجہ سے لوگ کھانسی زکام کے ساتھ ۔ ساتھ وائرل انفکیشن وہ بخار کا بھی شکار ہورہے ہیں۔ ایسے میں ضروری ہے کہ صحت کی اچھی طرح سے دیکھ بھال کی جائے۔ عام طور پر کھانسی۔ زکام یا بخار ہونے پر ہم فوری ڈاکٹر کا چکر لگاتے ہیں اور وہ جو دوائیاں اور صلاح دیتا ہے اس پر عمل کرتے ہیں۔ لیکن اسکے علاوہ ایک دیسی نسخے بھی وائرل انفکیشن کو فوری سے دور کرسکتا ہے۔ اسکے لیے آپ کو زیادہ کچھ کرنا نہیں ہے ۔ یہ دیسی نسخے اصل میں ایک کاڑا ہے، جسے آپ آسانی سے گھر پر بناسکتے ہیں۔

اسکے لیے آپ کو کچھ چیزوں کی ضرورت ہوگی۔ یہ چیزیں ہے۔ آدھا ٹکڑا ادراک، پانی، 4 کالی مرچ، 2 لونگ، 5-4 تلسی کے پتے، ایک چھوٹی الائچی اور چائے پتی،

کاڑا بنانے کا طریقہ

سب سے پہلے ٹی۔پین لیں اور اس میں 2 کپ پانی ابلنے رکھیں۔ جب پانی ابل جائے تو تلسی کے پتے کے ٹکڑٹے کرکے اس میں ڈال دیں۔ اسکے بعد لونگ ڈالیں، چھوٹی الائچی اور ادارک کا ٹکڑا پیس کر بھی ڈال دیں۔ اب کالی مرچ کو کوٹ لیں اور ابلتے پانی میں ڈالیں، مزہ کے لیے تھوڑی سے چینی یا پھر گڑ بھی ڈال سکتے ہیں۔ جب یہ سب ابل کر آدھا رہ جائے تو گیس بند کردیں اور پھر اسے چھان لیں۔

گرم گرم پیئں۔ اس کاڑے کو تب تک دن میں 2 بار پیئں جب تک کہ آرام نہ ہو جائے۔ ویسے اس کاڑے سے 2 دن میں ہی آرام ہوجاتا ہے۔ لیکن نہ ہو تو 2 دن اور اسے پی سکتے ہیں۔ حالانکہ اسے پانی سے اگر گلے یا چھاتی میں جلن ہوتو پھر اسے پانی بند کردیں اور اسٹیم لیں۔ اس سے کافی آرام ملے گا۔