ان گھریلو طریقوں سے ٹھیک ہوجائے گا منہ کا السر

ہیلتھ ڈسک،16اگسٹ(اردوپوسٹ) اگر منہ میں چھالے ہوجائیں تو نہ تو کھانے-پینے میں ہی مزہ آتا ہ اور نہ ہی آرام ملتا ہے- اگر اسکا صحیح وقت پر اور صحیح ڈھنگ سے علاج نہ کیا جائے تو پھر حالت اور بھی دردناک ہوسکتی ہے- منہ کے چھالوں کے ماؤتھ السر بھی کہا جاتا ہے- یہ زیادہ تر گرمیوں میں ہوتا ہے- چھالے ہونے کی صورت حال میں منہ کا مزہ ہی غائب ہوجاتا ہے- اور ہر وقت عجیب سی سنسناہٹ محسوس ہوتیہے- بچے ہی نہیں بلکہ بڑوں کو بھی منہ میں چھالے ہوسکتے ہیں-

 

ماؤتھ السر کی وجہ

منہ میں چھالے کئی بار جسم میں ضروری غذا کی کمی سے ہوجاتے ہیں تو کئی بار ڈینٹل ٹریٹمنٹ کے دورن کسی چوٹ کی وجہ سے ہوسکتے ہیں-

کسی شخص کا جھوٹا کھانے سے بھی ماؤتھ السر ہوجاتا ہے-

اگر غلطی سے گال کی اندرونی سطح کٹ جائے اور زخم ہوجائے تو اس سے بھی السر ہوسکتا ہے-

منہ کی صاف-صفائی نہ رکھنے سے بھی منہ میں چھالے یعنی ماؤتھ السر ہوجاتا ہے-

 

ماؤتھ السر کے لیے گھریلو نسخے

اگر منہ میں چھالے ہوجائے اور درد ہورہا ہو تو فوری ڈاکٹر سے ربط کریں – اسکے علاوہ یہاں کچھ گھریلو نسخے بتائے جارہے ہیں جو ماؤتھ السر کو ٹھیک کرنے میں مدد کرسکتے ہیں-

 

برف اور ٹی بیگ

منہ کا چھالے پر برف لگانے سے کافی فائدہ ملتا ہے اسکے لیے برف کا ایک ٹکڑا کچھ دیر کے لیے منہ میں رکھیں یا پھر رگڑیں- اسکے علاوہ ٹی بیگ سے بھی منہ کے چھالوں میں آرام ملتا ہے-

بیکنگ سوڈا

منہ کے چھالوں کو ٹھیک کرنے کے لیے بیکنگ سوڈا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے- بیکنگ سوڈا نہ صرف درد کم کرتا ہے بلکہ السر ایسیڈ کے سطح کو کم کرکے چھالوں کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتا ہے- اسکے لیے بیکنگ سوڈا میں کچھ بوند پانی ملا کر ایک پیسٹ بنالیں اور چھالوں پر لگائے – کچھ دیر ایسی رہنے دیں اور پھر کللا کریں-

ناریل کا تیل

السر کے علاج میں ناریل کا تیل بھی کافی مدد کرتا ہے- اس میں اینٹی مائکروبیل اور انٹی-انفلمٹری پراپرٹیز ہوتی ہے جو چھالوں کی جلن اور درد دور کرتی ہیں- انہیں ٹھیک کرنے میں بھی مدد کرتی ہے- اسکے لے منہ کے چھالوں پر روزانہ ناریل کا تیل لگائیں- کچھ دنوں میں ہی آرام ہوگا-