فلمی ڈسک،13اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جیمز بانڈ کی فلم اسکائی فال، میں بانڈ گرل کے رول میں دیکھنے والی اداکارہ نومی ہیرس نے ایک بڑے اسٹار پر جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایک بار آڈیشن کے دوران ایک بڑے اسٹار نے انکا جنسی استحصال کیا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ کئی بار انہیں فلم انڈسٹری میں کام کے دوران اس طرح کی حرکت کرنے والے مردوں کا سامنا کرنا پڑا۔
ہیرس نے بتایا، اس نے اپنا ہاتھ میری اسکرٹ میں ڈال دیا تھا۔ یہ میرے لیے بہت چونکانے والا تھا۔ کاسٹنگ ڈائریکٹر ، ڈائریکٹر وہیں تھے لیکن کسی نے کچھ بھی نہیں کیونکہ وہ بڑا اسٹار تھا۔ سب سے بڑی افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ اسٹار اب بھی انڈسٹری میں کافی نام والا ہے۔ حالانکہ ہیرس نے کسی کا نام نہیں لیا۔
ہیرس نے آگے کہا۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم سب کے پاس دماغ ہوتا ہے۔ اگر ہم اسکا استعمال کریں تو کئی بار ایسے حالات سے باہر نکلا جاسکتا ہے۔ مرد جانتے ہیں کہ وہ اس برتاؤ کے بعد بچیں گے نہیں لیکن وہ ایسا کرنے سے پہلے کبھی نہیں سوچتے۔ ہیرس نے اینا سکیر تھیٹر اسکول سے پڑھائی کی ہے۔ انکے اسکول سے ایک ایجنسی منسلک تھی جسکے بعد انہیں آڈیشن دیا اور نوکری مل گئی۔
ورک فرنٹ کی بات کریں تو جیمز بانڈ کی آنے والی فلم نو ٹائم ٹو ڈائی میں ہیرس ایک بار پھر سے نظر آنے والی ہے۔ وہ فلم میں بانڈ گرل ہونگی۔ انہوں نے بانڈ سے پہلے 25 سے زیادہ فلموں میں کام کیا ہے۔
جیمز بانڈ کی اگلی فلم نو ٹائم ٹو ڈائی، میں ڈینیل کریکگ جیمز بانڈ کا رول میں نظر آئیں گے۔ وہیں امریکہ میں یہ فلم 8 اپریل کو دستک دیے گی۔