فلمی ڈسک، 21نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹیلی ویژن سے لیکر سوشل میڈیا تک راج کرنے والی اداکارہ حنا خان اب وکرم بھٹ کے ساتھ بالی ووڈ میں اپنا پہلا قدم رکھنے کے لیے پوری طرح تیار ہے- حنا خان کے ساتھ فلم ساز وکرم بھٹ کی فلم “ہیکڈ” کی شوٹنگ پوری ہوگئی ہے اور اب یہ فلم ریلیز ہونے کے لیے بالکل تیار ہے-
یہ فلم 31 جنوری 2020 کو سینما گھروں میں آئے گی- فلم میں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے منفی پہلوؤں کے بارے میں بات ہوگی- اس بات کی معلومات خود حنا خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے فینس کو دی ہے-
فلم میں سائبر کرائم کے بارے میں دیکھایا جائے گا اور اس بات کا بھی انتباہ دیا جائے گا کہ ویب میں اپنی ہر چھوٹی بڑی باتوں کو شیئر کرنا کس حد تک نقصان دہ ہوسکتا ہے-
حنا اس میں ایک فیشن صحافی کے ایڈیٹر کے طور پر نظر آئیں گی- اس فلم میں حنا کا کردار کافی گلیمرس ہے-