ٹی وی ڈسک،19جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی اسٹار حنا خان اور کشال ٹنڈن ایک ساتھ دھمال مچانے کے لیے تیار ہے- وہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی 5 کی ایک ہارر فلم میں ساتھ نظر آئیں گے- فلم کا نام ابھی طے نہیں ہوا ہے-
اس فلم کے بارے میں حنا نے کہا، یہ ایک دلچسپ اسٹوری لائین ہے اور اس طرح کا کردار شروع سے ہی نبھانے کی میری خواہش رہی ہے- اسکی اسٹوری لائن کو شروع سے آخری تک انجوائے کیا اور میرے لیے کسی کردار کے ساتھ انصاف کرنے کے لیے اس میں ڈھلنا ضروری ہے-
وہیں کشال نے کہا کہ وہ ہارر میں بے حد دلچسپ ہے اور وہ اس فلم کے لیے زی 5 کے ساتھ کام کرنے کا موقع پاکر شکر گذار ہے-
حنا کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو بتادی ںکہ ان دنوں حنا خان کے ستارے بلندیوں پر ہے، وہ کئی پراجکٹس کی شوٹنگ کررہی ہے- اسکے علاوہ حنا کی آنے والی ویب سیریز ڈمیج 2 میں اہم رول نبھا رہی ہے ، اس میں وہ ایکٹر آدھیان سمن کے مقابلے نظر آئیں گی- اسکے علاوہ وہ وکرم بھٹ کی فلم ہیکڈ میں بھی لیڈ رول میں ہے-
وہیں کشال ٹنڈن کی بات کریں تو وہ ایک ہزاروں میں میری بہنا ہے ، بے حد اور بگ باس جیسے شوز میں آچکے ہیں، کشال کی ایکٹنگ کو کافی پسند کیا جاتا ہے- بگ باس میں بھی کشال نے خوب ہنگامہ کیا تھا،