فلمی ڈسک،18جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایک ایسی کمیسٹری جو اسکرین پر جتنی سنسنی ہے اتنی ہی آرام دہ ، ڈمیج 2، کہانی ہے ایک شادی شدہ جوڑے کی جس میں حنا خان اور آدھیان سمن نے اپنی پرفارمینس سے ناظرین کا دل جیت لیا ہے-
ایک سائیکلوجیکل تھریلر ویب سیریز کے ساتھ ، جو ایم ایکس پلیئر پر فری دیکھا جاسکتا ہے ، اپنا ڈیجیٹل ڈیبیو دینے والی حنا اور آدھیان نے لانچ پر میڈیا سے بات چیت کی- اپنے کردار میں فٹ ہونے کی بات پر حنا کہتی ہے، جب آپ کہتے ہیں کہ آپ کو یہ سنسنی خیز لگا مطلب کہ ہم نے کردار کے ساتھ انصاف کیا ہے- شرٹ اتار کر صرف اپنی باڈی لینگویج کے ذریعہ جیسے میں اس کے اوپر آیا اور پھر کچھ نہیں ہوا لیکن آپ کو یہ سینسشنل لگا، مطلب میں نے انصاف کیا ہے-
اپنے کو-اسٹار کے ساتھ کام کرنے پر انہوں نے کہا، اچھا تجربہ رہا، انکے ساتھ کام کرکے مزہ آیا، وہ اچھے انسان ہے، آپ سمجھ سکتے ہیں کہ آپ کا کو-ایکٹر آپ کو آرام دہ بنانے کی کوشش کررہا ہے ، ان سین (مناظر) کے لیے انہوں نے ویسی کوشش کی- جب آپ ویسا سین کسی اجنبی کے ساتھ کرتے ہیں تو تھوڑا آرام دہ ہوجاتے ہیں لیکن یہ ہم فنکاروں کی زندگی کا حصہ ہے-