ہیما داس کمر کی تکلیف کی وجہ سے ورلڈ چیمپین شپ سے باہر

اسپورٹس ڈسک،19ستمبر(بھاشا) ورلڈ جونیئر چیمپیئن ہیما داس کمر کی تکلیف کی وجہ سے آئندہ ورلڈ چیمپیئن شپ میں حصہ نہیں لیں گی۔ انڈین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر عادل سوماری والا نے کہا، ہیما کمر کی چوٹ کی وجہ سے دوحہ ورلڈ چیمپئین شپ نہیں کھیل سکیں گی۔

انڈین ایتھلیٹکس فیڈریشن نے 9 ستمبر کو ہیما داس سمیت سات خواتین ایتھلیٹکس کو 27 ستمبر سے 6 اکتوبر تک دوحہ میں ہونے والی چیمیئین شپ کے لیے ٹیم میں انتخاب ہوا تھا۔ اے ایف آئی نےحالانکہ آئی اےایف کو دو ریلے ریس کے لیے جو ابتدائی اندراج بھیجی تھی اس میں ہیما داس کا نام نہیں تھا۔

اسکے بعد ریلے دوڑ میں انکی حصہ داری کو لیکر قیاس لگائی جارہی تھی۔ دوتی چند کو بعد میں آئی اے ایف کے بولانے پر 100 میٹر میں شامل کیا گیا۔ ہیما داس یوروپ میں پراکٹس کے دوران بھی کمر کے درد سے متاثر رہی۔ انہوں نے 20-2جولائی تک 200 میٹر میں چار اور 400 میٹر میںایک گولڈ میڈل جیتا حالانکہ یہ مقابلہ ٹاپ کلاس کی نہیں تھی۔