نئی دہلی،20اگسٹ(ایجنسی) آٹو انڈسٹری دھیرے۔دھیرے الیکٹرک وہیکل کی طرف شفٹ ہورہی ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ کے مقصد سےپچھلے دنوں حکومت نے جی ایس ٹی 12 فیصدی سےکم کرکے 5 فیصدی کرنےکا اعلان کیا ہے۔ کار کمپنیوں کی طرف سے پچھلے دنوں کچھ الیکٹرک کارلانچ کیے جانے کے بعد اب ہیرو الیکٹرک انڈیا نے ہندوستانی بازار میں دو نئے الیکٹرک اسکوٹر لانچ کیے ہیں۔ ان اسکوٹر کو کمپنی نے (اوپٹیما ای آر) اور (این وائی ایکس ۔ ای آر) سے لانچ کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق اوپٹیما ای آر کو دہلی میں ایکس شورم قیمت 68721 روپے اور این وائی ایکس ۔ ای آر کی قیمت 69754 روپے ہے۔
لانچینگ کے دوران کمپنی کے سی ای او سوہیندر نے دونوں اسکوٹرس کی خاصیت بتاتے ہوئےکہا کہ یہ دونوں ہی ٹو وہیلر لیتھیم بیٹری پر چلتے ہیں۔ یہ بیٹری چار گھنٹے میں پوری طرح سے چارج ہوجاتی ہے۔ اور ایک بار فل چارج ہونے پر 100 کلومیٹر سے زیادہ سفر کراتی ہے۔ کمپنی بیٹری پر تین سال کی ویرنٹی دے رہی ہے۔